فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ،الیکشن کمیشن نے رپورٹ حکومت کو بھجوادی،شاہدخاقان

جہاں قانون کی خلاف ورزی ہوئی ہے وہاں حکومت کاروائی کرے گی

فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے پر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جہاں قانون کی خلاف ورزی ہوئی ہے وہاں حکومت کاروائی کرے گی اور الیکشن کمیشن نے رپورٹ حکومت کو بھجوا دی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ آج پاکستان کی سیاسی تاریخ میں الیکشن کمیشن نے اہم ترین فیصلہ سنایا ہے۔

انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی فنڈنگ کی تفصیلات اکبر ایس بابر نے پوچھی تھیں اور اکبرایس بابر نے جو دیکھا تھا اس پر پٹیشن دائرکی تھی، 8 سال یہ معاملہ الیکشن کیمشن میں زیرِسماعت رہا اورتحریک انصاف نےنے تاخیری حربے استعمال کیے۔

شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ حکومت میں آ کر پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈالا تاہم عمران خان اور پی ٹی آئی اپنے دفاع میں کوئی ثبوت پیش نہ کرسکی۔

لیگی رہنما نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو جو دستاویز موصول ہوئیں وہ اسٹیٹ بینک سے ملیں،ای سی پی کے مطابق عمران خان نے ڈیڑھ ارب ڈالر ممنوعہ فنڈنگ سے لیے اور اس فنڈنگ میں ہندوستانی اور اسرائیلی شہری شامل تھے، امریکا میں کمپنیاں بنائی گئیں اور351 غیرملکی کمپنیوں سے 34 شہریوں سے فنڈز لیے، آج ثابت ہوگیا کہ ملک میں سب سے بڑا چور عمران خان ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا قانون ایک بھی غیرملکی کمپنی یا شخص سے فنڈنگ کی اجازت نہیں دیتا اور یہاں پی ٹی آئی کے نام 24 اکاؤنٹس نکلے۔

انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے خلاف شکایات صرف سال 2014 تک کی ہیں اور جب سال 2014 سے آگے تفتیش ہوگی تو مزید حقائق قوم کے سامنے آئیں گے کہ کسی کی کون سی کمپنیاں تھیں اور معلوم نہیں کہ کہاں سے فنڈنگ آتی رہی۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان نے ای سی پی میں جھوٹا بیان حلفی اور جھوٹا فارم ون جمع کرایا، سپریم کورٹ نے تنخواہ نہ لینے پر وزیراعظم کو نا اہل کیا لیکن عمران خان 5 سال تک جھوٹے فارم ون الیکشن کمیشن میں جمع کراتا رہا اور یہ پورے فراڈ کی ایک سازش ہے جو عوام کے سامنے آئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام سے جھوٹ بولا گیا اور دھوکہ دیا گیا، قانون اپنا راستہ لے گا اور سپریم کورٹ کا اپنا فیصلہ ہے کہ صادق و امین کیا ہے، قانون اس لیے بنتا ہے تا کہ سیاست میں بیرونی مداخلت نہ ہو۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div