انٹربینک میں ڈالر مسلسل تیسرے روز سستا

امریکی ڈالر کی 238 روپے پر فروخت

انٹر بینک میں ڈالر مسلسل تیسرے روز سستا ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

منگل کوٹریڈنگ کے آغاز میں انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 84 پیسے نیچے آگئی۔ انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی 238 روپے پر فروخت ہوا تاہم دن کے اختتام پر انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت 238 روپے 38 پیسے پر آگئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 240 روپے ہوئی۔

پیر کو انٹر بینک میں ڈالر 238 روپے 50 پیسے پر بند ہواتھا۔ پیر کو مجموعی طور پر انٹر بینک میں امریکی ڈالر 87 پیسے سستا ہواتھا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 240 روپے پر آگیا تھا۔

اس سے قبل ہفتے کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر 243 روپے اور جمعہ کو 247 روپے پر تھا۔

فاریکس ایسوسی ایشن کے سربراہ ملک بوستان نے خبردار کیا تھا کہ ڈالرروک کر بیٹھنے والوں کو آنے والے دنوں میں نقصان ہوگا۔ ملک بوستان نے عوام کو ڈالر نہ خریدنے کا مشورہ دے دیا۔

جولائی میں روپے کی قدر میں 25 فیصد اور 42 روپے کی تاریخی کمی ہوئی تھی۔ 2 دن میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 8 روپے اور انٹر بینک میں 1 روپے 43 پیسے سستا ہوا ہے۔

جولائی کے دوران انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی غیر معمولی اڑان رہی یہاں تک کہ ایک ایک دن میں ڈالر کی قدر میں 5 اور 6 روپے کا بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ اس دوران بلیک مارکیٹنگ، عدم دستیابی اور سٹہ بازی کی شکایات بھی ملتی رہیں۔

رواں مالی سال کے پہلے مہینے میں مجموعی طور پر ڈالر کی قدر میں 34.52 روپے کا اضافہ ہواتھا ۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے ماہ کے آغاز پر ڈالر کی قدر 204.85 روپے تھی جو آخری کاروبار دن 29جولائی کو 239.37 روپے تک جاپہنچی تھی۔

dollar

FOREX Rates

Tabool ads will show in this div