ہیلی کاپٹرلاپتہ،وزیراعظم کا آرمی چیف سے ٹیلی فونک رابطہ

آرمی ایوی ایشن کے لاپتہ ہیلی کاپٹرسےمتعلق معلومات حاصل کیں

وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلی فون کرکے بلوچستان میں آرمی ایوی ایشن کے لاپتہ ہیلی کاپٹرسےمتعلق معلومات حاصل کیں۔

وزیراعظم نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ٹیلی فون پر گفتگو میں کور کمانڈر سمیت6 افسران اور جوان کی سلامتی سے متعلق فکرمندی کا اظہارکیا۔ آرمی چیف نےگزشتہ شب سےجاری تلاش کی کارروائیوں سےوزیراعظم کوآگاہ کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی بہترین پروفیشنل اورنہایت اچھےانسان ہیں، دعاگوہوں کہ ہیلی کاپٹرمیں سوارتمام لوگ بحفاظت ہوں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے قوم سے بہادر بیٹوں کی بحفاظت واپسی کے لئے خصوصی دعا کی اپیل کی۔ پوری قوم اس حادثے پر انتہائی مغموم اور افسردہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ سیلاب زدگان کی مددکرنے والے فرض شناس بیٹے خدمت کی اعلیٰ مثال ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھائی،بہنوں،بچوں کی خدمت کاعظیم جذبہ پاکستان کی حقیقی طاقت ہے۔

پیر کی شام بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن میں مصروف پاک فوج کا ہیلی کاپٹر لسبیلہ میں لاپتہ ہوگیا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر میں کمانڈر 12 کور سمیت 6 افسران سوار تھے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہیلی کاپٹر میں کمانڈر 12 کور سمیت 6 افسران سوار تھے، لاپتہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کی تلاش جاری ہے، ایم آئی 17 اور آگسٹا ہیلی کاپٹر لاپتہ ہیلی کاپٹر کی تلاش کے آپریشن میں شریک ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر 12 کور سیلاب متاثرین کی امداد کے آپریشن کو سپروائز کررہے تھے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہیلی کاپٹر شام 5 بج کر 10 منٹ پر اوتھل سے پروازکی تھی اور اس کو شام 6 بج کر 5 منٹ پر فیصل بیس کراچی میں اترنا تھا، تاہم وہ وہاں نہیں پہنچا اور اس کا ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

coas

ARMY CHIEF

Tabool ads will show in this div