حکومت کی کوششیں کامیاب،تجارتی خسارے میں زبردست کمی

پاکستان کے تجارتی خسارے میں 20.6 فیصد کمی

درآمدات اور تجارتی خسارے پر قابو پانے کی حکومتی کوششیں کامیاب ہوگیئں۔

دستاویزات کے مطابق پاکستان کے تجارتی خسارے میں 20 اعشاریہ 6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ جون کے مقابلے میں جولائی میں درآمدات میں 37 اعشاریہ 7 فیصد کی نمایاں کمی ہوئی ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق درآمدات 7 اب 80 کروڑ ڈالرز سے کم ہو کر 4 ارب 81 کروڑ ڈالرز ریکارڈ کیا گیا۔ جولائی میں 2 ارب 58 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز تجارتی خسارہ رہا جبکہ گزشتہ سال جولائی میں 3 ارب 26 کروڑ ڈالرز تجارتی خسارہ ہوا تھا۔

حکام کے مطابق جولائی میں درآمدات 12.3 فیصد کمی سے 4 ارب 91 کروڑ ڈالرز ریکارڈ کیا گیا جبکہ برآمدات کا حجم 0.7 فیصد کمی سے 2 ارب 32 کروڑ ڈالرز رہا۔

دستاویزات کے مطابق گزشتہ سال جولائی میں برآمدات 2 ارب 34 کروڑ ڈالر تھیں جبکہ درآمدات کا حجم 5 ارب 60 کروڑ ڈالرزسے زیادہ رہا۔

trade deficit

Imports Exports

Tabool ads will show in this div