پاک فوج کا ہیلی کاپٹر بلوچستان میں لاپتہ، ریسکیوآپریشن جاری

ریسکیو کاموں میں مصروف ہیلی کاپٹر میں کمانڈر سمیت 6 افسران سوار تھے، ترجمان
Aug 02, 2022
<p>فائل فوٹو</p>

فائل فوٹو

بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن میں مصروف پاک فوج کا ہیلی کاپٹر لسبیلہ میں لاپتہ ہوگیا جس کی تلاش کے لیے آپریشن کئی گھنٹوں سے جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر میں کمانڈر 12 کور سمیت 6 افسران سوار تھے۔

پیر کوپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ٹوئٹر پیغام میں بتایا گیا کہ پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ایک ہیلی کاپٹر لاپتہ ہوگیا ہے جو بلوچستان میں سیلاب متاثرین کے ریلیف آپریشن میں شریک تھا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہیلی کاپٹر میں کمانڈر 12 کور سمیت 6 افسران سوار تھے، لاپتہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کی تلاش جاری ہے، ایم آئی 17 اور آگسٹا ہیلی کاپٹر لاپتہ ہیلی کاپٹر کی تلاش کے آپریشن میں شریک ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر 12 کور سیلاب متاثرین کی امداد کے آپریشن کو سپروائز کررہے تھے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہیلی کاپٹر شام 5 بج کر 10 منٹ پر اوتھل سے پرواز بھری تھی اور اس کو شام 6 بج کر 5 منٹ پر کراچی کے فیصل بیس پر اترنا تھا، تاہم وہ وہاں نہیں پہنچا اور اس کا ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کی گمشدگی کو باعث تشویش قرار دیااور اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ پوری قوم اللہ تعالیٰ کے حضور سیلاب متاثرین کی مدد پر نکلنے والے وطن کے ان بیٹوں کی سلامتی، حفاظت اور بخیریت واپسی کیلئے دعاگو ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے آرمی ہیلی کاپٹر لاپتہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوتھل سے کراچی جاتے ہوئے آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر لاپتہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد اور عملے کی حفاظت فرمائیں۔

وزیراعلی نے ضلعی انتظامیہ لسبیلہ اور پولیس کو ہیلی کاپٹر کی تلاش کیلئے تمام ذرائع اور وسائل برائے کار لانے کی ہدایت کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اور پولیس ریسکیو ٹیموں کو بھرپور معاونت فراہم کریں۔س

helicopter crash

ISPR

BALOCHISTAN FLOOD

Tabool ads will show in this div