الیکشن کمیشن سے تاریخی فیصلے کی توقع ہے،اکبرایس بابر
فارن فنڈنگ کیس کے درخواست گزار اکبرایس بابرکا رد عمل
پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے درخواست گزار اکبرایس بابر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن سے تاریخی فیصلے کی توقع ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا محفوظ فیصلہ کل سنائے جانے کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے اکبرایس بابر کا کہنا تھا کہ ثابت ہوچکا ہے کہ پی ٹی آئی کو غیرملکیوں نے فنڈنگ کی، اکاؤنٹس بھی چھپائے گئے۔
فارن فنڈنگ کیس کے درخواست گزار اکبرایس بابر کا کہنا تھا کہ سیاست میں انتشار نظریہ ضرورت مسلط کرنے کی وجہ سے ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کا فیصلہ کل سنانے اعلان کر دیا۔ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی فنڈنگ کیس 8 سال زیرسماعت رہا۔ کیس کا فیصلہ 21 جون کو محفوظ کیا گیا تھا۔
ELECTION COMMISSION
AKBAR S BABAR
PTI FOREIGN FUNDING CASE
تبولا
Tabool ads will show in this div