پارٹی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن ثابت کرے کہ وہ غیرجانبدارہے،واثق قیوم

الیکشن کمیشن نے 17 جولائی کو جانبداری کا ثبوت دیا،ڈپٹی اسپیکرپنجاب
Aug 01, 2022

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کا فیصلہ سب کا اکٹھا آجائے تو اس میں اعتراض کیا ہے؟ الیکشن کمیشن اکٹھا فیصلہ سنا کر مثال قائم کرے کہ وہ غیرجانبدار ہے۔

سماء کے پروگرام سات سے آٹھ میں گفتگو کرتے ہوئے واثق قیوم کا کہنا تھا کہ ووٹنگ مشین متعارف کروانے سے الیکشن کمشنر کو پیٹ میں درد ہوگیا، الیکشن کمیشن نے 17 جولائی کو جانبداری کا ثبوت دیا۔

واثق قیوم کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے باہر تحریک انصاف کے احتحاج دھرنے میں تبدیل ہوگا یا نہیں اس کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔

ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور ق لیگ کابینہ کے معاملے پر ایک پیج پر ہیں، پنجاب کابینہ کا اعلان کل تک ہوجائے گا۔

واثق قیوم کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ کے 4،5 ایم پی ایز کو عدم اعتماد پر اربوں روپے کی آفرزآئیں، کچھ کالز پی ڈی ایم کی آئیں کچھ بیچ میں بروکر بھی شامل تھے۔

انہوں نے کہا کہ 17 جولائی کا انتخاب پاکستان کی تاریخ میں لکھا جائے گا، پرویزالہیٰ نے جو قدم اٹھایا وہ چوہدری شجاعت سے مختلف تھا مگر الیکشن نتائج میں واضح ہوا کہ پرویزالہیٰ کا بیانیہ کامیاب ثابت ہوا۔

PTI

ELECTION COMMISSION

Prohibited Funding Case

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div