ڈالر کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والے متعدد افراد گرفتار

پشاور میں ایف آئی اے اور حساس اداروں کا کریک ڈاؤن

پشاور میں ایف آئی اے اور حساس اداروں نے مشترکا کارروائی میں ڈالر کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق کارروائی پشاور میں چوک یادگار اور صرافہ بازار کے علاقوں میں کی گئی۔ گرفتارافراد سے غیر ملکی اور پاکستانی کرنسی برآمد کرلی گئی۔

حکام کے مطابق مبینہ طور پر ڈالر کا مصنوعی بحران پیدا کرنے میں ملوث افراد کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائی گئی۔

دوسری جانب پیر کو نئے ہفتے کے دن روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں ڈالر 238 روپے 50 پیسے پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر انٹر بینک میں امریکی ڈالر 87 پیسے سستا ہوا۔

fia

khyber pakhtunkhwa

us dollar

Tabool ads will show in this div