گلگت واقعے کی تحقیقات کےلیے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

واقعے میں میں ملوث 45 شرپسند گرفتار، تحقیقات کا دائرہ وسیع

گلگت میں 30 جولائی کو ہونے والے فائرنگ واقعے کی تحقیقات کےلیے گلگت بلتستان حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا۔

چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے گلگت میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس پر عملدرآمد کیلئے محکمہ داخلہ کو فوری نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محی الدین احمد کا کہنا ہے کہ ایپیکس کمیٹی کے اہم اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ شرپسندوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ خطے کا امن ہم سب کیلئے عزیز ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فوری کارروائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق گلگت واقعے میں میں ملوث 45 شرپسندوں کو حراست میں لیکر تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کے دو ہنگامی میٹنگز میں گلگت واقعے کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے ہیں،جس میں شہر کے اندر اسنیپ چیکنگ کو بڑھانے اور سوشل میڈیا پر نفرت پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق 30 جولائی کو گلگت کے علاقے چوک یادگار میں شرپسندوں کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے تھے۔

GILGIT BALTISTAN

Gilgit firing

Joint investigation teams

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div