وفاقی ٹیکس محتسب کےفیصلوں کیخلاف ایف بی آرکی 30 اپیلیں مسترد
ایف بی آر غیر مستقل لیکچرارز کی تنخواہوں پر ٹیکس کٹوتی بند کرے، صدر پاکستان
صدر پاکستان عارف علوی نے وفاقی ٹیکس محتسب کے فیصلوں کیخلاف ایف بی آر کی 30 اپیلیں مسترد کردیں۔
صدر مملکت عارف علوی نےغیر مستقل لیکچرارز پر ٹیکس کٹوتی ختم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وفاقی ٹیکس محتسب کے فیصلوں کیخلاف ایف بی آر کی 30 اپیلیں مسترد کردیں۔
صدر پاکستان نے کہا ہے کہ ایف بی آر غیر مستقل لیکچرارز کی تنخواہوں پر ٹیکس کٹوتی بند کرے، اور ان پر ود ہولڈنگ ٹیکس کٹوتیوں کا بوجھ نہ ڈالا جائے۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ غیر مستقل لیکچرارز کی قلیل تنخواہ پر 20 فیصد ٹیکس غیرقانونی ہے، لیکچررز کو ادائیگیاں “خدمات کےٹیکس “ کے زمرے میں نہیں آتی، حقائق کے پیش نظر وفاقی ٹیکس محتسب کے احکامات جائز تھے۔