پنجاب میں انسداد ڈینگی کیلئے تربیت یافتہ اسٹاف بھرتی کرنے کا حکم

صوبے بھر میں انسداد ڈینگی کیلئے موثر مہم چلانے کی ہدایت

وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے صوبے بھر میں انسداد ڈینگی کیلئے موثر مہم چلانے کی ہدایت کردی۔ انھوں نے انسداد ڈینگی کیلئے تربیت یافتہ اسٹاف بھرتی کرنے کا حکم بھی دیا۔

پیر کو وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت انسداد ڈینگی کیلئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں اعلی حکام نے شرکت کی۔ وزیراعلی چوہدری پرویزالہی کا کہنا تھا کہ انسداد ڈینگی کِے لئےاقدامات کی موثر مانیٹرنگ کی جائےاورکلینکل مینجمنٹ پر پوری توجہ دی جائے۔

انھوں نے ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت بھی کیا۔ وزیراعلی کا کہنا تھا کہ صرف لاہورمیں ہی نہیں بلکہ پنجاب کے ہرشہر میں انسدادِ ڈینگی کی سرگرمیاں نظر آنی چاہئیں اور ڈینگی سے بچاؤ کی مہم میں کمیونٹی کو بھی شامل کیا جائے۔

dengue

Tabool ads will show in this div