کے پی اسمبلی میں بھی چیف الیکشن کمشنر و دیگر پر عدم اعتماد کی قرارداد منظور

قرارداد صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے پیش کی

خیبر پختونخوا اسمبلی نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن کے استعفے کے لئے پیش کی گئی قرارداد منظور کرلی ہے۔

گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر اور دیگر ممبران الیکشن کمیشن کے مستعفیٰ ہونے کی قرارداد پیش کی گئی، جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور کرلیا تھا۔

پنجاب کے بعد آج خیبرپختون خوا اسمبلی نے بھی چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے دیگر اراکین پر عدم اعتماد کی قرارداد پیش کی گئی، جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا۔

قرارداد صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے پیش کی، جس میں کہا گیا ہے کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر اور اراکین فوری طور پر مستعفی ہوں، اور ملک میں فوری شفاف انتخابات کا انعقاد کیا جائے۔

پنجاب اسمبلی میں قرارداد منظور

گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر اور دیگر ممبران الیکشن کمیشن کے مستعفیٰ ہونے کی قرارداد پیش کی گئی، جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور کرلیا۔

قرارداد میں کہا گیا کہ عالمی سازش کے تحت قانونی حکومت کو گرایا گیا، جس کے بعد ملک میں مہنگائی اور معاشی بحران کی سنگین صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

متن میں ہے کہ اس تمام صورتحال میں ایک ہی حل ہے کہ ملک میں صاف شفاف الیکشن کرائے جائیں، اور تمام سیاسی جماعتیں شفاف انتخابات کے لئے متفقہ طور پر اقدامات کریں۔

قرار داد میں یہ بھی کہا گیا کہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور دیگر ممبران الیکشن کمیشن فوری طور پر مستعفی ہوجائیں، تاکہ متفقہ طور پر نئے الیکشن کمیشن کا قیام عمل میں لایا جاسکے۔

Tabool ads will show in this div