کراچی دو دریا پر واقع ریسٹورنٹ کا ایک حصہ سمندر میں گرگیا

واقعے کے بعد ڈپٹی کمشنر جنوبی نے متعدد ریسٹورنٹس کو سیل کردیا

کراچی کے معروف تفریحی مقام سی ویو دودریا پر واقع ریسٹورنٹ کا ایک حصہ سمندر میں جاگرا۔

کراچی کے مشہور و معروف تفریحی مقام سی ویو دو دریا کے مقام پر واقع ریسٹورنٹ کا ایک حصہ سمندر برد ہوگیا اور متعدد افراد بھی سمندر میں جاگرے۔

مقامی ذرائع کے مطابق شہر میں ہونے والی مسلسل بارشوں کے بعد دو دریا کے تمام ریسٹورنٹس کی لکڑیاں گل چکی ہیں، اور اسی وجہ سے یہ واقعہ رونما ہوا۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر جنوبی تبریز صادق مری کا کہنا ہے کہ دو دریا پر واقع “قہواتی” نامی ریسٹورنٹ جو کہ کافی عرصے سے بند تھا، موسلا دھار بارش کے باعث منہدم ہو گیا ہے۔ تاہم اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

ڈپٹی کمشنر جنوبی تبریز صادق مری نے واقعے کے بعد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر 2 اور اسسٹنٹ کمشنرز سول لائن کو دو دریا کے تمام ریسٹورنٹس کا وہ حصہ جو سمندر کے کنارے (پانی کے اوپر ) واقع ہے، سیل کرنے کے احکامات جاری کردیئے تاکہ کسی بھی ممکنہ جانی نقصان سے محفوظ رہا جا سکے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر 2 سمیع اللہ نے کارروائی کرتے ہوئے 5 ریسٹورنٹس کو سیل کردیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے اس حوالے سے بتایا کہ سمندر پر قائم ریسٹورنٹس کے کچھ حصوں کو سیل کیا گیا ہے۔

ڈی سی سمیع اللہ کے مطابق تمام ریسٹورنٹس کو ڈی ایچ اے انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ سے اسٹریکچر، این او سی اور اسٹریکچر کی جانچ پڑتال کے بعد ڈی سیل کردیا جائے گا۔

کراچی

Seaveiw

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div