آزادکشمیرمیں مکان کی چھت گرنےسے10افراد جاں بحق

دو افراد زخمی

آزاد کشمیر میں طوفانی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔بارش سے ایک مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بجق ہوگئے۔

اتوار اور پیر کی درمیانی شب ہجیرہ کے علاقے تاہی میں شدید بارش کے دوران ملک افسر نامی شہری کے مکان کی چھت گرگئی۔

واقعے میں ایک ہی خاندان کے 7 بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ادارے،انتظامیہ،پولیس اورمقامی افراد موقع پر پہنچ گئے اورامدادی کارروائياں شروع کرديں۔

بارش اور اندھيرے کے باعث امدادی کارروائيوں ميں دشواری بھی پيش آئی۔

چھت گرنے سے 2 زخميوں کواسپتال منتقل کرديا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

سابق وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے زخمیوں کی ڈی ایچ کیو اسپتال کوٹلی میں عیادت کی۔ انھوں نے جاں بحق افراد کے ورثاء سے اظہارِ ہمدردی کیا اور مشکل گھڑی میں ان کو بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

Tabool ads will show in this div