اپرکوہستان:مون سون بارشوں سےدریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ بڑھنےلگا

مانسہرہ اوراپرہزارہ ڈویژن میں بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری

مانسہرہ شہر اور گردونواح میں رات گئے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

وادی کونش، وادی کاغان اور بالائی علاقوں میں بھی مون سون کی بارشوں سے دریائے کنہار اور دریائے سرن کے پانی کے بہاؤ میں بھی اضافہ ہوگیا۔

اپرکوہستان میں مون سون بارشوں سے دریائے سندھ کے پانی میں بھی اضافہ ہوا اور پہاڑی ندی نالوں میں بھی طغیانی رہی۔

اپرکوہستان کے اچھاڑ نالہ میں گزشتہ رات سیلابی ریلے کی زد میں آکرشاہراہِ قراقرم پر واقع اچھاڑ نالہ پل ریلے کی زد میں آ کربہہ گیا جس سے شاہراہِ قراقرم پر گلگت بلتستان کے لیے ٹریفک کی آمدورفت معطل ہوگئی اور مسافروں کو ناران بابو سر ٹاپ روڈ استعمال کرنے ہدایات جاری کردی گئی۔

اچھاڑ نالہ میں شدید سیلابی ریلے میں وہاں مقیم غیر ملکی ماہرین اورداسو ڈیم پر کام کرنےوالے مزدوروں کے کیمپ کو بھی نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں موصول ہوئی۔ ریلے کی آمد سے قبل ہی کیمپوں میں مقیم افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے تھے۔

mansehra

Monsoon Rain

Tabool ads will show in this div