نوشہروفیروز:5 بچے گیسٹرو سے انتقال کرگئے

گندا پانی جمع ہونے سے گیسٹرو کے مرض میں اضافہ

نوشہروفیروز میں بارش کے بعد وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں۔ اب تک 5 بچے گیسٹرو کے باعث انتقال کرگئے۔

محکمہ صحت کے مطابق نوشہروفیروز میں گیسٹرو نے مزید 2 بچوں کی جان لے لی۔ اب تک 5 بچے گیسٹروکےباعث انتقال کرگئے۔ ان بچوں کا انتقال مٹھیانی کے نزدیکی علاقے میں ہوا۔2 روزقبل ٹھاروشاھ میں 3 بچے گیسٹرو سے جانبحق ہوگئے تھے۔

محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ بارش کے باعث علاقوں میں گندا پانی جمع ہونے سے گیسٹرو کے مرض میں اضافہ ہوا ہے۔

ایم ایس سول اسپتال خادم منگریو نے بتایا کہ اسپتال میں گیسٹرو کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

gastero

Tabool ads will show in this div