انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی

ڈالر 1 روپے 03 پیسے سستا ہوگیا

پیر کو نئے ہفتے کےدن روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی۔

فاریکس ڈیلرز کےمطابق پیر کو ٹریڈنگ کے آغاز پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 03 پیسے سستا ہوگیا۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 238 روپے 60 پیسے پرآگئی۔ انٹر بینک میں ڈالر 238 روپے 50 پیسے پر بند ہوا۔ پیر کو مجموعی طور پر انٹر بینک میں امریکی ڈالر 87 پیسے سستا ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 240 روپے پر آگیا۔ اس سے قبل ہفتے کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر 243 روپے اور جمعہ کو 247 روپے پر تھا۔

فاریکس ایسوسی ایشن کے سربراہ ملک بوستان نے خبردار کیا ہے کہ ڈالرروک کر بیٹھنے والوں کو آنے والے دنوں میں نقصان ہوگا۔ ملک بوستان نے عوام کو ڈالر نہ خریدنے کا مشورہ دے دیا۔

جولائی میں روپے کی قدر میں 25 فیصد اور 42 روپے کی تاریخی کمی ہوئی تھی۔ 2 دن میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 8 روپے اور انٹر بینک میں 1 روپے 43 پیسے سستا ہوا ہے۔

جولائی کے دوران انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی غیر معمولی اڑان رہی یہاں تک کہ ایک ایک دن میں ڈالر کی قدر میں 5 اور 6 روپے کا بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ اس دوران بلیک مارکیٹنگ، عدم دستیابی اور سٹہ بازی کی شکایات بھی ملتی رہیں۔

رواں مالی سال کے پہلے مہینے میں مجموعی طور پر ڈالر کی قدر میں 34.52 روپے کا اضافہ ہواتھا ۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے ماہ کے آغاز پر ڈالر کی قدر 204.85 روپے تھی جو آخری کاروبار دن 29جولائی کو 239.37 روپے تک جاپہنچی تھی۔

dollar

Lali Aug 01, 2022 12:41pm
کرپٹ اور نالائق حکومت ہو تو ملک کا یہی حال ہوتا ہے
Tabool ads will show in this div