دریائےکابل میں اونچے درجے کا سیلابی ریلا گزرگیا

پانی کی سطح میں کمی آنا شروع

دریائے کابل میں اونچے درجے کا سیلابی ریلا گذرنے کے بعد پانی کی سطح میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے اور اس وقت نوشہرہ ،ادیزئی اور ورسک پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے کابل میں نوشہرہ ،ادیزئی اور ورسک میں بالترتیب پانی کا بہاؤ75 ہزار140 ہزار 74 کیوسک اور 31 ہزار 228 کیوسک ہے۔

دریائے سندھ میں اٹک پل خیر آباد کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے جہاں دریا کی روانی 3 لاکھ 27 ہزار 800 کیوسک ہے جبکہ صوبے کے باقی دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔

Monsoon Rain

kabul river

Tabool ads will show in this div