پن بجلی کی پیداوار دوگنا ہوگئی، بلوں میں کمی کا امکان

نیلم جہلم کی بندش سے 969 میگاواٹ بجلی سسٹم میں موجود نہیں

دریاوں میں سیلابی پانی سے پن بجلی کی پیداوارتقریباً دگنا ہو کر 40 فیصد تک پہنچ گئی۔

اس وقت پانی سے بجلی کی پیداوار 7 ہزار 796 میگا واٹ ہے جس کے باعث ستمبر کے بلوں میں کمی کا امکان ہے۔

واپڈا ذرائع کے مطابق اس وقت ملک میں بجلی کی کل پیداوار 19 ہزار 550 میگاواٹ ہے جس میں پانی سے بجلی کی پیداوار 7 ہزار 796 میگا واٹ تک پہنچ گئی۔

حکام کے مطابق تربیلا، غازی بروتھا، منگلا، وارسک سمیت واپڈا کے بجلی گھروں سے 7022 میگاواٹ کی جبکہ نجی کمپنیوں کے بجلی گھروں میں 774 میگاواٹ کی بجلی پیدا کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ نیلم جہلم کی بندش سے 969 میگاواٹ بجلی سسٹم میں موجود نہیں۔ 969 میگاواٹ کا نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ٹیلریس ٹنل میں بڑی دراڑیں پڑنے کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔

Electricity Bills

power short fall

Hydroelectricity

Tabool ads will show in this div