دریائے سندھ سے لاشیں ملنے کا سلسلہ تھم نہ سکا، مزید 4 لاشیں برآمد

دریائے سندھ سے نامعلوم لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری

دریائے سندھ سے لاشیں ملنے کا سلسلہ تھم نہ سکا ہے،سکھر بیراج سے آج مزید 4 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

حکام کے مطابق گزشتہ چار روز میں سکھر بیراج سے ملنے والی لاشوں کی تعداد 20 ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق لاشیں پانی میں رہنے کی وجہ سے ناقابل شناخت ہو چکی ہیں جن کی ایدھی رضا کاروں کے ذریعے تدفین کرا دی گئی۔

دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ سکھر بیراج پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال آج بھی برقرار رہے۔

indus river

Monsoon Rain

Tabool ads will show in this div