یوکرین کا بزنس ٹائیکون روسی بمباری میں ہلاک

2020 میں فوربزنے انکی دولت ک اندازہ 450 ملین ڈالر لگایا تھا

یوکرین کے بزنس ٹائیکون روسی بمباری میں اہلیہ سمیت ہلاک ہوگئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یوکرینی بزنس ٹائیکون Mykolaiv میں رات گئے گھر پر داغے گئے میزائل حملے کا نشانہ بنے، 74 سالہ Oleksiy Vadatursky نیبولون نامی کمپنی کے مالک تھے جو گندم برآمد کرتی ہے، سال 2020 میں اویکسی کی دولت کا اندازہ 450 ملین ڈالر لگایا گیا تھا۔

میکولیو کے میئر کا کہنا ہے کہ روسی افواج کی جانب سے شہر پر بھاری بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں ہوٹل، اسپورٹس کمپلیکس، دو اسکولز اور سروس اسٹیشن تباہ ہوچکے ہیں، میکولیو اوڈیسا کی جانب والا ایک اہم روٹ ہے جو بلیک سی میں یوکرین کی سب سے بڑی بندرگاہ ہے۔

یوکرین کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے کھیرسن میں کئی مقامات پر زیر قبضہ علاقوں کو واپس لینے کیلئے لڑائی تیز کردی ہے، انکا ایک بیاان بھی سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈونیٹسک کا علاقہ خالی کردیں۔

UKRAINE RUSSIA WAR

Tabool ads will show in this div