پنجاب حکومت نے اعلیٰ پولیس افسران کے تبادلے کردیے

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سہیل چوہدری کو تبدیل کردیا گیا

پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کے ساتھ ہی تقرر و تبادلے شروع کر دیے گئے۔

پنجاب حکومت نے 7 اعلیٰ پولیس افسران کے تبادلے کردیے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سہیل چوہدری کو تبدیل کردیا گیا۔ سہیل چوہدری کو ڈی آئی جی سی ٹی ڈی تعینات کردیا گیا۔

افضال احمد کوثرڈی آئی جی آپریشنز لاہور تعینات کردیا گیا جبکہ ایڈیشنل اے آئی جی سی ٹی ڈی وسیم احمد خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

آر پی او سرگودھا عمران محمود کو ایڈیشنل اے آئی جی سی ٹی ڈی جبکہ ڈی آئی جی انٹیلیجنس محمد اظہر اکرم آر پی او سرگودھا تعینات کردیا۔ تقرری کے منتظر افضل احمد بٹ کو ڈی آئی جی وی وی آئی پی سکیورٹی تعینات کردیا۔

واضح رہے کہ اس دوران سابق ڈی آئی جی آپریشنز نے ایک ہفتے کے دوران 30ایس ایچ اوز کے بھی تبادلے کیے۔

PUNJAB POLICE

Punjab govt

Tabool ads will show in this div