سوات میں ہیضے کی وبا پھوٹ پڑی،3 خواتین جاں بحق درجنوں افراد متاثر

سول اسپتال کبل اور آر ایچ سی دیولئی میں ہنگامی حالت نافذ

سوات اورملحقہ علاقوں میں ہیضے کی بیماری نے وبائی شکل اختیار کرلی ہے۔

سول اسپتال کبل اور آر ایچ سی دیولئی سمیت مقامی اسپتالوں میں ہیضے سے متاثرہ مریضوں کی بڑی تعداد لائی جارہی ہے۔

سوات کی تحصیل کبل کے علاقے مابنڑ وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں دو روز کے دوران میں 70 سے زائد افراد متاثر اور 3 خواتین جاں بحق ہو چکی ہیں۔

محکمہ صحت حکام کے مطابق ہیضے سے متاثرہ بیشتر مریضوں کو سیدو شریف اسپتال منتقل کر دیے ہیں۔

محکمہ صحت نے وجوہات جاننے کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ عوام سے مضرصحت خوراک سے اجتناب کرنے اور پانی کو ابال کراستعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

cholera

khyber pakhtunkhwa

Tabool ads will show in this div