محرم الحرام انتظامات کے سلسلے میں واٹر بورڈ میں ایمرجنسی نافذ
یوم عاشورہ محرم الحرام سے قبل کراچی بھر میں فراہمی و نکاسی آب کے موثر اقدامات کرنے کے لیے افسران کو احکامات جاری کردیئے گئے۔
محرم الحرام انتظامات کے سلسلے میں کراچی واٹر بورڈ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، اور یوم عاشورہ محرم الحرام سے قبل شہر بھر میں فراہمی و نکاسی آب کے موثر اقدامات کرنے کے لیے افسران کو احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔
ایم ڈی واٹر بورڈ محمد رفیق قریشی نے سخت ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام امام بارگاہوں، مجالس گاؤں، سبیلوں اور جلوس کے راستوں پر نکاسی آب کی تمام شکایات کا فوری طور پر خاتمہ کیا جائے۔
ایم ڈی واٹر بورڈ نے چیف انجینئر سیوریج اور فوکل پرسن ہائیڈرینٹ سیل کو شیعا علماء کرام اور جعفری الائنس کے مرکزی رہنماؤں سے مکمل رابطے میں رہنے کے احکامات جاری کی ہے۔
ایم ڈی واٹر بورڈ محمد رفیق قریشی نے کہا کہ یوم عاشورہ کے موقع پر شہر بھر میں فراہمی و نکاسی آب کے بہتر انتظامات کیے جائیں گے، تمام چیف، سپریڈینٹ اور ایگزیکٹیو انجینئرز کو ماتحت عملے سمیت ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔
ایم ڈی واٹر بورڈ کا کہنا تھا کہ امام بارگاہوں، مجالس گاؤں اور جلوس کے راستوں پر واٹر بورڈ عملہ جیٹنگ اور سکشن مشینوں کے ساتھ الرٹ رہیں، یوم عاشورہ تک کے تمام امام بارگاہون، مجالس گاؤں، سبیلوں اور جلوس کے راستوں پر مفت واٹر ٹینکرز فراہم کیے جائیں گے۔