امریکی صدر جو بائیڈن چند روز میں دوسری مرتبہ کرونا کا شکار

جو بائیڈن نے 4 روز کے لئے قرنطینہ اختیار کرلی ہے

امریکا کے صدر جو بائیڈن چند روز کے دوران دوسری مرتبہ کرونا کا شکار ہوئے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق جو بائیڈن چند روز کے دوران دوسری مرتبہ کرونا کا شکار ہوئے ہیں، اس کی تصدیق انہوں نے خود بھی کی ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں جو بائیڈن (Joe Biden) نے کہا کہ میرا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ مجھ میں اس وبا کی کوئی علامت نظر نہیں آرہی لیکن میں اپنے قریبی لوگوں کی حفاظت کے لیے خود کو الگ تھلگ کررہا ہوں۔

جو بائیڈن (Joe Biden) نے کہا کہ میں قرنطینہ میں بھی اپنی ذمہ داریاں نبھا رہا ہوں اور جلد ہی آپ کے سامنے دوبارہ آؤں گا۔

میں ابھی بھی کام پر ہوں، اور جلد ہی واپس سڑک پر آؤں گا۔ جس کے بعد وائٹ ہاؤس نے کہا کہ بائیڈن نے ڈیلاویئر اور مشی گن کا منصوبہ بند دورہ منسوخ کر دیا۔

وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹر کیون او کونر (Kevin O’Connor) نے ہفتے کے روز کہا کہ بائیڈن کا معلوم کے مطابق ہفتے کی صبح کرونا کی تشخیص کے لیے اینٹیجن ٹیسٹ کیا گیا، ان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

ڈاکٹر کیون او کونر نے بتایا کہ جو بائیڈن کا مسلسل چار دن تک کرونا ٹیسٹ منفی تھا، اب ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ کرونا وائرس کا اثر برقرار رہنا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ امریکی صدر میں تاحال کرونا کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں اور وہ خود کو کافی بہتر محسوس کر رہے ہیں لیکن وہ 4 روز کے لیے قرنطینہ اختیار کریں گے۔

79 سالہ جو بائیڈن کو کرونا ویکسین کی معمول کے مطابق 2 خوراکوں کے علاوہ 2 بوسٹر ڈوز بھی لگ چکی تھیں لیکن اس کے باوجود وہ گزشتہ ہفتے اس وائرس کا شکار ہوئے تھے۔

JOE BIDEN

Coronavirus Cases

Tabool ads will show in this div