پنجاب کابینہ: عمران خان اور پرویز الہیٰ ناموں پر مشاورت کرینگے

یاسمین راشد کا دوبارہ صحت کی وزارت دینے کا فیصلہ

پنجاب کی نئی کابینہ کیلئے ناموں پر سابق وزیراعظم عمران خان ( Imran Khan ) اور نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی ( Pervaiz Elahi ) آج بروز اتوار 31 جولائی کو مشاورت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اہم فیصلے کریں گے۔ سابق وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی کابینہ میں شامل بہتر کارکردگی والے وزراء بھی نئی کابینہ میں شامل ہونگے۔

سابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کو دوبارہ وزیر قانون پنجاب بنانے کا معاملہ بھی زیرغور آئے گا، جب کہ یاسمین راشد کو ہی وزیر صحت ( Yaseem Rashid ) بنایا جائے گا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ راجہ یاسر ہمایوں اور ڈاکٹر مراد راس کو اسکولز اور ہائی ایجوکیشن کا وزیر بنایا جائے گا۔ میاں محمود الرشید، چوہدری ظہیر الدین، میاں اسلم اقبال بھی کابینہ کا حصہ ہونگے، جب کہ محسن لغاری، ہاشم جواں بخت، فیاض الحسن چوہان کو بھی صوبائی کابینہ ( Punjab Assembly ) میں شامل کیا جائے گا۔

اس سے قبل کابینہ میں شمولیت کیلئے صمصام علی بخاری، سردار آصف نکئی، حسین جہانیاں گردیزی کو بھی صوبائی وزیر بنانے پر غور کیا گیا، جب کہ مزید ناموں پر مشاورت آج ہوگی۔

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان بھی ایک روزہ دورے پر آج لاہور پہنچ گئے، جہاں چیئرمین پی ٹی آئی سے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الہیٰ نے ملاقات کی۔

IMRAN KHAN

PUNJAB ASSEMBLY

PERVAIZ ELAHI

Tabool ads will show in this div