مہوش حیات کو اپنی بولڈ تصاویر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا

یہ تصاویر دبئی میں فلم لندن نہیں جاوں گا کے پروموشن کے دوران لی گئی ہیں

اداکارہ مہوش حیات کو سوشل میڈیا پر نئی تصاویر اپلوڈ کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

مہوش حیات ان دنوں اپنے کیریئر کی بلندیوں پر موجود ہیں کیونکہ ہالی ووڈ سیریز مس مارول میں فواد خان کے ساتھ ان کی ڈیبیو اداکاری کو بہت سراہا گیا اسی کے ساتھ ان کی پاکستانی فلم لندن نہیں جاؤں گا 40 کروڑ سے زائد کمانے میں کامیاب ہوچکی ہے اور اب بھی دنیا بھر میں بہترین بزنس کررہی ہے۔

اداکارہ اپنی فلم لندن نہیں جاؤں گا کے پروموشن میں مصروف تھیں اور انہوں نے فلم کے دبئی میں ہونے والے پروموشنز کے دوران لی گئیں چند تصاویر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیں جو ان کی ساتھی اداکارہ کبریٰ خان کلک کی تھیں۔

تصاویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے اماتو کوچر کا تیار کردہ لباس زیب تن کیا ہے ساتھ ہی یہ بھی لکھا کہ ‘تمھیں گھورتے ہوئے ماروں یا مسکراتے ہوئے’؟۔

مہوش حیات نے یہ تصاویر لینے پر اداکارہ کبری خان کا شکریہ اداکرتے ہوئے لکھا کہ میں اب جانتی ہوں کہ مجھے اپنے اگلے فوٹو شوٹ کے لیے کس سے رابطہ کرنا چاہیے۔

تاہم اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو ان کے لباس پر تنقید کا نشانہ بنایا ۔

mehwish hayat

Ahsan chohan Aug 03, 2022 05:15pm
That is her business no link religious
Mumtazahmad Aug 03, 2022 06:56pm
Pasya ka Lya Kuch bee krna ko taryar
Tabool ads will show in this div