سلمان خان 800 کروڑ بھارتی روپے وصول کرینگے، لیکن کیوں؟
ایسا لگتا ہے کہ سلمان خان ریئلٹی ٹیلی ویژن سیریز بگ باس کے ایک اور سیزن کے میزبان کے طور پر نظر آنے والے ہیں، بگ باس کا سیزن 16 ستمبر سے شروع ہوگا۔
بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے حوالے گزشتہ دنوں کئی رپورٹ سامنے آئیں کہ انہوں نے بگ باس کے سیزن 16 کی میزبانی کیلئے 1000 کروڑ بھارتی روپے کا مطالبہ کیا ہے ۔
ایسے میں بہت سے لوگ اس بارے میں خوفزدہ تھے کہ آیا دبنگ خان اگلے سیزن کا حصہ بنیں گے یا نہیں لیکن اب بھارتی فلمی نقاد عمیر سندھو نے بھی اس کی تصدیق کردی کی سلمان خان ہی بگ باس کے نئے سیزن کی میزبانی کریںگے۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس بار سلمان خان بگ باس کے سیزن 16 کے لیے کتنا معاوضہ لیں گے۔
بھارتی فلمی نقاد عمیر سندھو کے مطابق سلمان خان نے بگ باس کے اگلے سیزن کے لیے 800 کروڑ کا معاوضہ لیں گے اور یہ ڈیل فائنل ہوگئی ہے جس کےبعد وہ ایشیا کے سب سے زیادہ معاضہ لینے والے اداکار بن جائیں گے ۔
رپورٹس کے مطابق بگ باس کے پچھلے سیزن میں سلمان خان کا معاوضہ تقریباً 350 کروڑ روپے تھا۔