صرف عمران خان ملکی معیشت کی تباہی کا ذمہ دار ہے، مفتاح اسماعیل

اس کے دور میں ڈالر کی قیمت اور ملکی قرضے میں ریکارڈ اضافہ ہوا، وزیرخزانہ

مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ عمران خان کے دور میں ڈالر 122 سے 190 اور ملکی قرضہ 25 ہزار ارب سے 44 ہزار ارب روپے پر چلا گیا، پی ٹی آئی سربراہ کرپٹ، جھوٹا اور نااہل ہے، وہی ملکی معیشت کی تباہی کا ذمہ دار ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ و محصولات مفتاح اسماعیل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ توشہ خانہ سے لیکر فارن فنڈنگ اور 190 ملین پاؤنڈ کے عوض فرح خان کیلئے جیولری کے مطالبات تک کی کہانیوں سے ہمیں معلوم ہے کہ چور کون ہے، ہمیں معلوم ہے کہ کون کرپٹ، جھوٹا اور نااہل ہے، عمران خان اور صرف عمران خان ملکی معیشت کی تباہی کا ذمہ دار ہے۔

وفاقہ وزیر خزانہ نے بتایا کہ جب عمران خان اقتدار میں آئے تو ڈالر 122 روپے اور پاکستان کا قرضہ 25 ہزار ارب روپے تھا اور جب ان کی حکومت ختم ہوئی تو ڈالر کی قدر 190 روپے اور پاکستان کا قرضہ 44 ہزار ارب روپے پر پہنچ گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کے آخری سال میں ملکی برآمدات 80 ارب ڈالرتک پہنچ گئیں اور ملکی تاریخ کا بلند ترین تجارتی خسارہ ہوا، ملکی تاریخ میں ان کے 4 برسوں میں ہر سال نے پچھلے سال کے بجٹ خسارہ کا ریکارڈ توڑا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ملک کے توانائی کے شعبہ کو سنگین بدنظمی میں چھوڑا ہے، ان کی حکومت نے گیس اور ایندھن کے معاہدے نہیں کئے، بجلی کے شعبہ میں گردشی قرضہ 2500 ارب اور گیس کے شعبہ کا گردشی قرضہ 1500 ارب روپے ہوگیا، صرف گزشتہ مالی سال میں بجلی کے گردشی قرضہ میں 850 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اپنے دوستوں اور اے ٹی ایمز کیلئے عمران خان نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کو توڑا، اپنے دوستوں اور اے ٹی ایمز کو نوازنے کیلئے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم دی گئی، نئی آنیوالی حکومت کیلئے انہوں نے ایندھن کی سبسڈی کا جال بنا اور ملک کو دیوالیہ ہونے کی نہج پر پہنچا دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں نے اپنے سیاسی اثاثہ کی قیمت پر تنکوں کو جوڑنے کا آغاز کیا اور ہم نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، جس پر ہمیں فخر ہے۔

IMRAN KHAN

FINANCE MINISTER MIFTAH ISMAEL

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div