تربت: فٹبال اسٹیڈیم کے قریب دھماکا، 2 افراد معمولی زخمی

دھماکے کے وقت اسٹیڈیم میں میچ جاری تھا
Jul 30, 2022

تربت میں فٹبال اسٹیڈیم کے قریب زور دار دھماکا ہوا، واقعے میں دو افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں، جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس کے مطابق تربت میں ایئرپورٹ روڈ پر فٹبال اسٹیڈیم کے قریب زور دار دھماکا ہوا، واقعے میں اسپورٹس آفیسر ادیب ﷲ دشتی اور ان کا بیٹا ابرار معمولی زخمی ہوئے ہیں، دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس کا کہنا کہ ریموٹ کنٹرول بم موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا، دھماکے سے قریب کھڑی کئی موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا۔

ذرائع کے مطابق دھماکا فٹ بال اسٹیڈیم کو نشانہ بناکر کیا گیا، جہاں پر فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ منعقد کیا جارہا تھا۔

دوسری طرف پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے پر بلوچستان میں ہیں۔

بلوچستان

TURBAT

Tabool ads will show in this div