امارات میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 7 ہوگئی

مرنے والے تمام افراد کا تعلق ایشیائی ممالک سے ہے

امارات میں موسلادھار بارش اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 7 ہوگئی۔

عرب میڈیا کے مطابق اماراتی پولیس نے کہا ہے کہ سیلاب میں ڈوبنے والے ساتویں شخص کی لاش مل گئی ہے، مرنے والے تمام افراد ایشیائی تارکین ہیں، اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ تمام شاہراہوں سے پانی نکال دیا گیا ہے جبکہ نقصانات کے تخمینے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

اماراتی وزارت داخلہ نے کہا موسلادھار بارش اور سیلاب سے متاثر ہونے والے 80 فیصد افراد اپنے گھروں کو واپس آگئے ہیں، بدھ کو متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں شدید بارشوں کے سبب شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی تھی جس کے سبب کئی شہریوں کو اپنے گھر چھوڑنا پڑے تھے۔

دوسری جانب ایک اماراتی تاجر نے سیلاب متاثرین کو ٹہہرانے کیلئے ہوٹل کے 300 کمرے عطیہ کردیے، ان کمروں میں 600 افراد کو پناہ دینے کی گنجائش موجود ہے۔

وزارت برائے کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے اپنے ایک بیان میں اماراتی تاجر احمد الحبطور کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا اس سے متاثرین کی مدد میں مزید تیزی اور سہولت پیدا ہوگی۔

uae

HEAVY RAIN

URBAN FLOODING

Tabool ads will show in this div