کونسی دو بڑی پاکستانی فلمیں ستمبر میں ریلیز کی جارہی ہیں ؟

دو پاکستانی فلمیں The Legend of Maula Jatt اور Zarrar The Film ستمبر کو نمائش کے لئے پیش کی جانے کو تیار

ماہرہ ، فواد خان ،شان شاہد ، حمزہ علی عباسی جیسے بڑے نام بڑی اسکرین پر ستمبر تک جلوہ گر ہونگے

پروڈکشن کوسٹ کے حوالے سے بڑے بجٹ کی دو فلموں کو ستمبر میں نمائش کے لئے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

دی لیجنڈ آف مولا جٹ

رواں برس ستمبر کے آخری ہفتے میں فواد اور ماہر ہ کی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نمائش کے لئے پیش کی جائے گی

فلم کا انتظار نا صرف فلمی شائقین کو ہے بلکہ ایک انٹرویو میں تو ماہرہ خان نے کہا کہ انہوں نے ڈائیکٹر سے فلم کب ریلیز ہوگی یہ پوچھنا ہی چھوڑ دیا ہے

ضرار

پاکستان کی ایک اور میگا بجٹ فلم ضرار جس میں شان شاہد مرکزی کردار بنھاتے دیکھائی دیں گے ۔کہا جا رہا ہے کہ یہ پہلی پاکستانی اسپائی تھرلر فلم ہے جسے زیادہ تر ملک سے باہر عکس بند کیا گیا ہے ۔جبکہ فلم کو بیس کڑوڑ سے زائد کے بجٹ میں تیار کیا گیا ہے

یہ دونوں فلمیں کافی عرصے سے ریلیز کے ئے منتظر ہیں ۔ اب ایک بار پھر ان فلموں کی نمائش کے حوالے سے بات کی جا رہی ہے

Mahira Khan

FAWAD KHAN

shaan shahid

The Legend of Maula Jatt

ZARRAR

Tabool ads will show in this div