کراچی میں آئندہ 3 دن موسم کیسا رہے گا؟، محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی

شمال مشرقی سمت پر موجود ہوا کا کم دباؤ بلوچستان میں موجود ہوا کے کم دباؤ میں ضم ہوگیا ہے

کراچی اور گرد ونواح کے علاقوں میں موسم ابر آلود ہے اور بعض مقامات پر ہلکی بارش بھی ہوئی ہے۔

ہفتے کے روز بھی کراچی اور گرد و نواح میں موسم ابر آلود ہے، بعض علاقوں پر بوندا باندی اور ہلکی بارش بھی ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی سمت پر موجود ہوا کا کم دباؤ بلوچستان میں موجود ہوا کے کم دباؤ میں ضم ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے سندھ میں سکھر، لاڑکانہ، شکار پور، جیکب آباد، گھوٹکی اور کشمور میں ہلکی بارش جب کہ کراچی اور حیدر آباد میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

خضدار، لسبیلہ اور بلوچستان کے دیگر شمال مغربی علاقوں میں بارشوں کے باعث حب ڈیم میں دباؤ بڑھ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 3 روز کے دوران کراچی میں موسم ابر آلود رہے تاہم کچھ وقت کے لئے سورج بھی اپنی آب و تاب دکھائے گا۔

یکم اگست کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سیلسیئس اور ہوا میں نمی کا تناسب 60 سے 70 فیصد رہنے کا ہے، اس کے علاوہ اس دوران شہر کے بعض علاقوں میں کہیں بوندا باندی اور کہیں ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔

KARACHI RAIN

Monsoon Rain

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div