وزیراعظم اور بل گیٹس میں ٹیلیفونک رابطہ، انسداد پولیو مہم پر بات چیت

پاکستان میں پولیو کیسز میں اضافہ پر گہری تشویش کا اظہار

وزیراعظم شہباز شریف نے بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاونڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان میں حفاظتی قطرے پلانے، خوراک اور مالی شمولیت میں بہتری اور پولیو کے خاتمے کیلئے بل اینڈ ملینڈا گیٹس فائونڈیشن کے بھرپور تعاون کو سراہا۔

شہباز شریف نے تمام شعبوں میں جاری منصوبوں میں فاونڈیشن کے ساتھ نتیجہ خیز شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے رواں سال پاکستان میں پولیو وائرس کے تصدیق شدہ کیسز میں حالیہ اضافہ پر گہری تشویش ظاہر کی۔ واضح کیا کہ ان کی حکومت ملک سے ہر قسم کے پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پولیو سے متاثرہ اضلاع میں خصوصی ہنگامی رسپانس پر عمل کرتے ہوئے پولیو کے خاتمے کے پروگرام کے معیار میں بہتری لائی گئی ہے۔

وزیراعظم نے بل گیٹس کو بتایا کہ ان کی حکومت نے ضلع کی سطح پر ضرورت کے مطابق فیصلہ سازی کیلئے بااختیار بنانے اور پروگرام کے آپریشن کو ہر سطح پر مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔

بل گیٹس نے پولیو کے حوالہ سے اپنی تشویش کا اظہار کیا اور پاکستان کے ساتھ تعاون کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو وائرس کے باعث فالج کا شکار نہ ہو۔

دونوں رہنماوں نے حکومت کی سرپرستی میں دیگر پروگراموں میں فائونڈیشن کے تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا جس کا مقصد غذائیت کی کمی، ضروری حفاظتی ٹیکوں کی خدمات، مائیکرو پیمنٹ گیٹ وے راست اور نیشنل سیونگ پروگرام کی ڈیجیٹلائزیشن کے مسائل کو حل کرنا ہے۔

bill gates

PM SHAHBAZ SHARIF

Tabool ads will show in this div