ٹیکس فراڈ کا الزام، گلوکارہ شکیرہ مشکل میں پھنس گئیں

ٹیکس فراڈ پر نامور گلوکارہ شکیرا کو جیل بھیجنے کی سفارش

اسپین کے پراسیکیوٹرز نے ٹیکس فراڈ کے الزام میں کولمبیا سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ شکیرا کو 8 سال 2 ماہ قید کی سزا کا مطالبہ کیا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارہ پر سال 2012ء سے 2014ء کے درمیان کمائی جانے والی آمدنی پر 14.5 ملین یورو ٹیکس کی عدم ادائیگی کا الزام عائد ہے۔

بارسلونا میں استغاثہ نے کہا کہ وہ عالمی شہرت یافتہ گلوکار شکیرا کے خلاف 8 سال سے زائد قید کی سزا کا مطالبہ کریں گے۔

اگر وہ قصوروار پائی گئیں تو اس صورت میں آٹھ سال قید کی سزا اور دو کروڑ تیس لاکھ یورو (23.5 ملین ڈالر) سے زیادہ جرمانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ابھی تک مقدمے کی سماعت کی کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی ہے۔

شکیرا نے کل جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ وہ مفاہمت کرنے کی بجائے اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لئے عدالت میں پیش ہوں گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال مئی میں شکیرا کی ٹیکس فراڈ کا مقدمہ ختم کرنے کی اپیل مسترد ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ شکیرا پر الزام ہے کہ انہوں نے 2012 سے 2014 میں اسپین میں قیام کے دوران دولت کو ٹیکس ہیون ممالک میں چھُپا کر14،5 ملین یورو ٹیکس چوری کیا ہے۔

Shakira

Tabool ads will show in this div