ڈی جی خان: بارش کے بعد جمع پانی میں ڈوب کر 4 افراد جاں بحق

جہلم میں موسلا دھار بارش کے باعث مسجد کی دیوار گرگئی

ڈیرہ غازی خان میں بارش کے جمع پانی میں ڈوبنے سے 4 افراد جان سے چلے گئے۔

تفصیلات کے مطابق جاں بحق افراد بارش کے جمع پانی میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔ ریسکیو حکام نے چاروں لاشیں نکال لیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل جہلم میں موسلا دھار بارش کے باعث مسجد کی دیوار گرگئی، واقعے میں 3 افراد شہید اور متعدد نمازی زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق نماز جمعہ کے دوران ایک مسجد کی دیوار گرنے سے 20 سے زائد نمازی زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں 3 افراد شہید ہوگئے جبکہ 20 زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

flood situation

Monsoon Rain

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div