ڈاکٹر مختار احمد چیئرمین ایچ ای سی تعینات

سرچ کمیٹی نے 3 نام وزیر اعظم کو بھجوائے تھے

وزیراعظم شہبازشریف کی منظوری کے بعد ڈاکٹر مختار احمد کو چیئرمین ایچ ای سی تعینات کردیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈاکٹر مختار احمد کی بطور چیئر مین ایچ ای سی تعیناتی کی منظوری دیدی ،اسٹبلشمنٹ ڈیویژن کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیکفیشن کے مطابق ڈاکٹر مختار احمد کو چیئر مین ایچ ای سی تعینات کیا گیا ہے۔

اسٹبلشمنٹ ڈیویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعیناتی کے قواعد و ضوابط الگ سے طے کئے جائیں گے۔

واضح ہے وزات تعلیم کی سرچ کمیٹی کی طرف سے 3 نام وزیر اعظم کو بھیجے گئے تھے۔

ڈاکٹر مختار احمد جو اس سے قبل بھی ایچ ای سی کے چیئرمین رہ چکے ہیں، کو دو سال کی مدت کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔

hec

Higher Education Commission

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div