عمران خان پارٹی چیئرمین کا عہدہ چھوڑیں، اکبر ایس بابر

جھوٹ پر کھڑی عمارت زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکتی، اکبر ایس بابر
Jul 29, 2022

اکبر ایس بابر نے عمران خان سے پارٹی چیئرمین کا عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کردیا۔

سماء کو انٹرویو میں ممنوعہ فنڈنگ کیس کے درخواست گزار اکبر ایس بابر نے کہا کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن کے سامنے جھوٹ بولا، جھوٹ پر کھڑی عمارت زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکتی۔

اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کے حوالے سے تحقیقات کسی پاکستانی ادارے نے نہیں عالمی شہرت یافتہ صحافی نے کی ہیں۔ تحقیقات کرنے والے صحافی ابراج گروپ پرکتاب لکھ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانیہ میں چندے کے نام پر جمع ہونے والی خیرات تحریک انصاف کو منتقل کی گئی، برطانیہ میں بزنس ٹائیکون اور ابراج گروپ کے بانی عارف نقوی پی ٹی آئی کیلیے خیرات کے نام پر پیسہ جمع کرتے رہے، اور انہوں نے فنڈ ریزنگ کیلیے برطانیہ میں ٹی ٹوئنٹی میچز کروائے۔

عارف نقوی 2012 سے 2014 تک ووٹن ٹی ٹوئنٹی کے صدر رہے، اور انہوں نے کیمن آئی لینڈز میں شامل کمپنی ووٹن کرکٹ لمیٹڈ کو پی ٹی آئی کے بینک رول کے لیے استعمال کیا۔

عارف نقوی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کرایا اور پی ٹی آئی فنڈنگ میں اس ٹورنامنٹ کا اہم کردارتھا۔ سب سے اہم میچ آکسفورڈ شائر میں عارف نقوی کی رہائش گاہ پرکھیلا گیا، ویک اینڈ پر دی گئی دعوت میں عمران خان سمیت سیکڑوں بینکرز، وکلا اور سرمایہ کاروں نےشرکت کی۔ ووٹن پیلس میں فنڈ ریزنگ میچ میں مہمانوں سے فلاحی مقاصد کے لئے ڈھائی ہزار پاؤنڈ وصول کئے گئے۔

ٹورنامنٹ اور دیگر چندہ مہم سے حاصل ہونے والی 13 لاکھ ڈالر کی رقم ابراج گروپ کی جانب سے 14 مارچ 2013 کو ووٹن کرکٹ کو منتقل کی گئی اور ووٹن کرکٹ کے اکاؤنٹ سے یہ رقم براہ راست پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی۔

IMRAN KHAN

Foreign Funding Case

رضوان علی سومرو Jul 30, 2022 09:49am
abey to kiya hova khariat ka pasia hai chori ka to nai n league or ppp ki tarha
Tabool ads will show in this div