جہلم میں مسجد کی دیوار گر گئی، 3 نمازی شہید، 20 زخمی

موسلا دھار بارش کے باعث نماز جمعہ کے دوران دیوار گری
Jul 29, 2022

جہلم اور گرد و نواح میں موسلا دھار بارش کے باعث مسجد کی دیوار گرگئی، واقعے میں 3 افراد شہید اور متعدد نمازی زخمی ہوگئے۔

جہلم اور گرد ونواح میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ کئی گھنٹوں سے جاری ہے، نماز جمعہ کے دوران ایک مسجد کی دیوار گرنے سے 20 سے زائد نمازی زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں 3 افراد شہید ہوگئے جبکہ 20 زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

jhelum

PUNJAB

wall collapse

Monsoon Rain

Tabool ads will show in this div