الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے 11 ایم این ایز کوڈی نوٹیفائی کردیا
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے 11 اراکین قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرکے نشستوں کو خالی قرار دے دیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے خالی قرار دی گئی 11 نشستوں میں قومی اسمبلی کی 9 جنرل اور2 خواتین کی مخصوص نشستیں شامل ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے نے گزشتہ روز تحریک انصاف کے 11 اراکین کے استعفے منظور کرکے الیکشن کمیشن کو بھیجے تھے۔
ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ اسپیکر نے استعفے آئین پاکستان کی آرٹیکل 64 کی شق (1) کے تحت منظور کیے۔ ممبران قومی اسمبلی نے 11 اپریل2022 کو نشستوں سے استعفے دیئے تھے۔
جن اراکین اسمبلی کے استعفے مںظور ہوگئے ان میں علی محمد خان، فضل محمدخان، شوکت علی، فخرزمان خان، فرخ حبیب ، اعجازشاہ، جمیل احمد، اکرم چیمہ، عبدل الشکور، شیریں مزاری اور شاندانہ گلزار شامل ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے کراچی سے تعلق رکھنے والے 3 اراکین کے بھی استعفی مننظور کرلیے گئے جن میں بلاول بھٹو زرداری کو لیاری سے شکست دینے والے عبدالشکور شاد، حکیم بلوچ کو ملیر کراچی این اے 237 سے شکست دینے والے جمیل احمد خان اور کورنگی کراچی این اے 239 سے محمد اکرم چیمہ شامل ہیں۔