پاکستان میں بیرون ملک سے پیسہ لینے والی پارٹی کو ختم کردیا جاتا ہے،مصدق ملک

برطانوی جریدے نے عمران خان کی منی لانڈرنگ کا انکشاف کیا ہے، وزیرمملکت

وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ برطانوی جریدے کے مطابق عمران خان کو کالا دھن فراہم کیا گیا، ایسا کرنے والی پارٹی کا پاکستان میں ختم کردیا جاتا ہے۔

وزیرمملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کالے دھن کو سفید کرنے کو منی لانڈرنگ کہتے ہیں، برطانوی جریدے نے عمران خان کی منی لانڈرنگ کا انکشاف کیا ہے۔

وزیرمملکت نے کہا کہ انگریزی اخبار میں لکھا تھا کہ پی ٹی آئی کو کالا دھن فراہم کیا گیا، پاکستان میں سیاست کرنے کیلئے کسی فارن کمپنی یا بیرون ملک سے پیسے نہیں لے سکتے۔

مصدق ملک نے کا کہ غیر ملکی ریاست یا اس کی کابینہ کے ممبر سے پیسہ لینا کالا دھن ہے، اگر کوئی پارٹی کسی فارن کمپنی یا بیرون ملک سے پیسہ لے گی تو وہ پیسہ کالا دھن کہلائے گا، اور کالےدھن کی آئین پاکستان میں سزامقرر ہے، جب کہ پاکستان میں ایسا کرنے والی پارٹی کو ختم کردیا جاتا ہے۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا دہشتگردوں سے بات کر سکتا ہوں لیکن سیاسی مخالفین سے نہیں، دہشت گرد وہ ہیں جو بچوں کوگولیاں مار کر اڑا دیتے ہیں، عمران خان نے کہا کہ وہ علیحدگی پسندوں سے بات کرنے کیلئے بھی تیار ہیں، اور ہندوستان سے متعلق کہتے ہیں کہ کیا میں ان سے جنگ کروں۔

وزیرمملک نے کہا کہ عمران خان کو صرف سیاستدانوں سے بات کرنے میں مسئلہ ہے، وہ ملک توڑنے والوں سے بات کو تیار ہیں سیاستدانوں سےنہیں، اور ان کی بات نہ کرنےکی وجہ چوری ہے۔

PTI

Foreign Funding Case

Tabool ads will show in this div