عمران خان نے ہماری نسل کی اخلاقیات کو ختم کردیا،مولانا فضل الرحمان

منصوبےکےتحت پاکستان کو دیوالیہ پن کی طرف دھکیلاگیا،سربراہ پی ڈی ایم

سربراہ جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سے نوجوانوں کو گالیوں کےعلاوہ کچھ نہیں ملا، عمران خان نے ہماری نسل کی اخلاقیات کو ختم کردیا ہے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان ہر ایک کو چور کہتا ہے مگر پنجاب کو ایک ڈاکو کے حوالے کیا، پورے ملک میں متحد ہو کران کا مقابلہ کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بحران اور معاشی مشکلات کی طرف دھکیلا گیا، منصوبے کے تحت پاکستان کو دیوالیہ پن کی طرف دھکیلا گیا ہے۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے سازش کو ناکام کیا ہے اور بتانا چاہتے ہیں کہ دوبارہ عمران خان آنے کا موقع نہیں دیں گے۔

سربراہ جمعیت علماء اسلام کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ سے متعلق کیس کا فیصلہ جلد سنائے، فارن فنڈنگ میں پی ٹی آئی نے اسرائیل اورہندوستان سے پیسے لیے۔

maulana fazlur rehman

PDM

Tabool ads will show in this div