خیرپور:کوٹ ڈیجی کے قریب ابھن شاہ ڈیم ٹوٹ گیا

کئی دیہات کا زمینی رابطہ منقطع

خیرپور میں کوٹ ڈیجی کے قریب ابھن شاہ ڈیم ٹوٹ گیا جس کے باعث پانی آبادی کی جانب داخل ہونے سے کئی دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔

جمعہ کوابھن شاہ ڈیم کے بند ٹوٹنے سے 50 سے زائد دیہات زیر آب آگئے۔ڈیم کا پانی کوٹ بنگلوشہر کی طرف بڑھ رہا ہے۔

سندھ حکومت نے بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کے لئے ابھن شاہ کے پہاڑوں پر ڈیم بنایا تھا۔

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ڈیجی عاصم عباسی نے بتایا کہ ڈیم ہماری حدود میں نہیں بلکہ نارا کی حدود میں ٹوٹا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ڈیم ٹوٹنے سے پانی کا ریلا ہماری حدود میں داخل ہوا ہے مگر ریسکیو آپریشن تعلقہ نارا انتظامیہ کو کرنا ہے۔

khairpur

Monsoon Rain

Tabool ads will show in this div