کیرتھرکے پہاڑی سلسلوں میں بارشیں،ندی اور نالوں میں تغیانی

منچھر جھیل میں داخل سیلابی ریلے داخل

کیرتھرکے پہاڑی سلسلوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے ندی اور نالوں میں تغیانی آگئی ہے۔

محکمہ انہار کےمطابق دادو میں گاج ندی میں سیلابی ریلے کی پیمائش 8 فٹ ریکارڈ کی گئی۔

کاچھو کا تحصیل ہیڈ کوارٹر جوہی سے زمینی رابطہ 6 روز سے منقطع ہے۔متاثرہ یونین کونسلوں میں پاندہی،حاجی خان، ڈرگھ بالا،چھنی،ساورو اور ٹنڈو رحیم خان شامل ہیں۔

متاثرہ یونین کونسلوں اور ان کے 400 سو سے زائد دیہات کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہے۔

ان مقامات پرسڑکیں زیرِآب آنے کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کی روانی بند ہے اورمقامی شہری دشواری میں پیدل نقل و حرکت کرنے پر مجبور ہیں۔

اس کےعلاوہ منچھر جھیل میں داخل سیلابی ریلے داخل ہورہے ہیں اور جھیل میں پانی کی سطح 110 فٹ سے بڑھ چکی ہے۔ منچھر جھیل میں پانی کا دباؤ کو روکنے کے لیے جھیل سے کا اخراج کا عمل شروع کردیا گیا ہے اور اڑل ہیڈ اور ٹیل کے دروازے کھول کا کر پانی کو دریائے سندھ میں چھوڑا جارہا ہے۔

Monsoon Rain

Tabool ads will show in this div