عمران خان کا نام فوری طور پر ای سی ایل میں ڈالا جائے، سندھ حکومت

سندھ حکومت کا عمران خان پر الزامات پر جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ

حکومت سندھ نے مطالبہ کیا ہے کہ فارن فنڈنگ سے متعلق جے آئی ٹی تشکیل دی جائے، اور عمران خان کا فوی طور پر ای سی ایل میں ڈالا جائے۔

وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جومخالفین کو چور کہتا تھا اس کے حوالے سے فنانشل ٹائمز نے خبر دی، اس رپورٹ کےبعد کوئی وضاحت نہیں آئی، عمران خان میں جرات ہے تو برطانیہ جاکر فنانشل ٹائمز کے خلاف کیس کریں۔

وزیراطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ وفاق چاہے تو فنانشل ٹائمزکی خبر پر عمران خان کو گرفتار کرسکتا ہے، عمران خان کا نام فوری طور پر ای سی ایل میں ڈالا جائے، اور ان کی دو نمبری اور ان پر لگنےوالے الزامات پر جے آئی ٹی بننی چاہیے، اور جے آئی ٹی کو تحقیقات کیلئے ٹائم فریم دیاجائے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ اکبر ایس بابر نے عمران خان کو غیر ملکی فنڈنگ کی بات کی جو حقیقت ہے، ہم الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایاجائے، ذوالفقار علی بھٹو کا ریفرنس عدالت میں موجود ہے، وزیراعظم سے پی ٹی آئی فنڈنگ تحقیقات کےلیے جے آئی ٹی تشکیل دینے کی درخواست کرتے ہیں۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کیا اب اب ہمارےملک میں اسرائیل اوربھارت کےپیسوں سےسیاست ہوگی، سرائیل،بھارت پی ٹی آئی کوپیسےدےسکتاہےتوان کے تھنک ٹینک بھی کام کرسکتے ہیں، بہروپیے کے چہرے سے نقاب اتارا جائے اور اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ ہم لاڈلے کو نہیں مانتے اور ایک ملک میں دو پارٹیوں کے لیے الگ الگ قانون نہیں چاہتے، ملک میں لاڈلا ازم کا خاتمہ ہوناچاہیے ناانصافی ختم ہونی چاہیے۔

Sindh Government

IMRAN KHAN

Foreign Funding Case

Tabool ads will show in this div