بابر اعظم نے دورہ سری لنکا کو بہترین قرار دے دیا

دوسرے ٹیسٹ میچ میں بدقسمتی سے مشکل کنڈیشن دیکھنے کو ملی

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ سری لنکا کے دورے کے لیے اچھی تیاری کی تھی اور یہ دورہ بہترین رہا ہے۔

سری لنکا کے دورے کے اختتام پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل پریکٹس میچ سے کافی فائدہ ملا اور مقامی کنڈیشن کا پتا لگ گیا۔

بابراعظم نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں بدقسمتی سے مشکل کنڈیشن دیکھنے کو ملی تاہم مجموعی طورپر پورے دورے میں کھلاڑیوں نے بہترین پرفارمنس دی ہے اور پاکستان ٹیم کی اپروچ مثبت رہی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹیسٹ میچ میں برداشت اور صبر سب سے بڑا ہتھیارہوتا ہے، ہماری دوسرے ٹیسٹ میں پارٹنرشپ نہیں لگ سکی جس کی وجہ سے شکست ہوئی، اگرہماری پارٹنرشپ لگ جاتی اور وکٹ نہ گنواتے تو بہتر ہوتا۔

قومی ٹیم کے کپتان کا بولنگ سے متعلق کہنا تھا کہ یاسرشاہ، نسیم شاہ اور باقی بالرز نے بہترین بالنگ کی۔

انھوں نے کہا کہ کولمبو سے دوسرا ٹیسٹ گال منتقل ہوا جس سے سری لنکا کو فائدہ ہوا تاہم پوری ٹیم نے ایک ہوکر میچز کھیلے جو کہ اچھی بات ہے، ٹیم کو یہی کہا تھا کہ اپنا بہترین کھیل پیش کریں ہمارے ہاتھ میں پرفارم کرنا ہے۔

مستقبل کے ایونٹ کے حوالے سے بابراعظم نے بتایا کہ 10 دن کے بعد نیدرلینڈز کے ساتھ سیریز کی تیاریاں شروع کررہے ہیں۔ ایشیا کپ سے متعلق انھوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارت کی کنڈیشن کو کافی سمجھتے ہیں اور ایشیاء کپ کے لئے بھی بھرپور تیار ہیں۔

Babar Azam

Tabool ads will show in this div