ہانگ کانگ: کانسرٹ کے دوران بڑی اسکرین گرنے سے 2 ڈانسر زخمی

ایک زخمی کی حالت تشویشناک

ہانگ کانگ میں کانسرٹ کے دوران قد آور اسکرین اسٹیج پر گرنے سے 2 ڈانسر زخمی ہوگئے۔

یہ واقعہ جمعرات کو رات گئے پیش آیا، کانسرٹ میں ہزاروں افراد شریک تھے جبکہ اسٹیج پر بھی درجنوں فنکار موجود تھے، واقعے کے بعد کانسرٹ کو روک دیا گیا اور لوگوں سے واپس جانے کو کہا گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے ایک کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دوسرے شخص کی حالت بہتر ہے، ہانگ کانگ کے کھیل ثقافت اور سیاحت کے سیکریٹری کیون یونگ نے بتایا دھاتی راڈ ٹوٹنے سے اسکرین گری، ہم اس واقعے کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں کیونکہ اسٹیج پر پرفارمنس دینے والے فنکاروں کی حفاظت انتہائی ضروری ہے۔

accident

HONGKONG

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div