ایل پی جی کی قیمت میں تین روز میں تیسری بار اضافہ

جولائی کیلئے ایل پی جی کی قیمت 220 روپےمقرر کر رکھی ہے

ایل پی جی مارکیٹنگ نے ایل پی جی قیمت میں مزید 10 روپے فی کلو کا خود ساختہ اضافہ کردیا ہے۔

مارکیٹنگ کمپنیوں کے اضافے کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 250 روپے ہوگئی ہے۔ اوگرا نےجولائی کیلئے ایل پی جی کی قیمت 220 روپےمقرر کر رکھی ہے۔

48 گھںٹوں میں ایل پی جی کی قیمت میں 30 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے۔

گھریلو سلنڈر 150 روپے، کمرشل سلنڈر کی قیمت میی 450 روپے اضافہ ہوچکا ہے۔

گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 3050 روپے، کمرشل سلنڈرکی قیمت 11338 روپے ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز بھی مارکیٹنگ کمپنیز نے ایل پی جی 10 روپے کلو مہنگی کردی تھی۔

LPG Price

Tabool ads will show in this div