میپکوکی غیرقانونی کنکشن دینےوالوں کےخلاف کارروائی

خطرناک لائنوں کے نیچے رہنے والوں کو نوٹسسز بھی جاری

ملتان میں میپکو کی جانب سے بجلی کی ہائ ولیٹیج ٹرانسمیشن لائنوں کے نیچے تعمیرات کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔ غیر قانونی طور پر صارفین کو کنکشن دینے والے ملازمین کے خلاف بھی محکمانہ کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

میپکو نے ملتان شہر میں ہائی وولٹج ٹرانسمیشن لائنوں کے نیچے رہائشیوں کے خلاف کارروائیاں شروع کردی ہیں۔

132کے وی آئی کی خطرناک لائنوں کے نیچے رہنے والوں کو نوٹسسز بھی جاری کردیے۔

میپکو کے ایکسی این محمد ساجد نے سماء کو بتایا کہ ملتان میں 1970 کی دہائی میں ہائی ولٹیج ٹرانسمیشن لائن بچھائی گئی تھی۔اب آبادی بڑھ چکی ہےاور شہریوں نے ان لائنز کے نیچے گھر بنالئے ہیں۔

میپکو حکام کے مطابق 12 سو سے زائد مکانات ان خطرناک لائنوں کے نیچے موجود ہیں جبکہ ایک سال کے دوران کرنٹ لگنے سے 15 سےزائد افراد جاں کی بازی ہار چکے ہیں۔

میپکو حکام کاکہنا تھا کہ ایسا کرنے کا مقصد شہریوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع کو روکنا ہے۔

MEPCO

Tabool ads will show in this div