پشاور: بارش کے باعث حادثات میں 3 افراد جاں بحق متعدد زخمی

بارشوں سے 104 مکانات تباہ جبکہ 221 کو جزوی نقصان پہنچا،حکام

پشاور اور جمرود میں بارشوں سے بوسیدہ مکانات کی چھتیں گرنے سے ایک بچے اور دو خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات پشاور کے نواحی علاقے فقیر کلے میں بارشوں سے بوسیدہ مکان کی چھت زمین بوس ہوگئی جس کے ملبے تلے 55 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ دو زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ضلع خیبر میں جمرود نیو آبادی میں نیک خیل نامی شخص کے گھر کی چھت گر گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے ملبے سے 3 بچوں اور خاتون سمیت 5 افراد کو زندہ نکال لیا تاہم ایک خاتون اور بچہ جانبر نہ ہوسکے۔

خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں سے اب تک 6 افراد جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوئے۔ حکام کےمطابق بارشوں سے 104 مکانات مکمل تباہ جبکہ 221 کو جزوی نقصان پہنچا۔

khyber pakhtunkhwa

Monsoon Rain

Tabool ads will show in this div